اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ چکوال ہمارا اہم ترین ضلع ہے اور ہم وہاں پر بھی جلد ہی تنظیم سازی میں تیزی لائیں گے۔ ہم صحافیوں۔ شعراء اور ادیبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے چکوال سے آئے ہوئے صحافی اور شاعر صفی الدین صفی اور ان کے دیگر رفقاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ اسلام آباد سے ایک نمائندہ وفد جس میں صوبیدار شفقت۔ عبدالجبار۔ غلام محمد۔ گلفراز احمد۔ محمد ذاکر۔ محمد حسن۔ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما شامل تھے انہوں نے بھی چیئرمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے مزید کہا کہ آپ لوگ گواہ ہیں کہ ہم بنیادی سطح پہ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ بلدیاتی سطح پہ جو کام حکومت میں رہ کہ کیے جاتے ہیں وہ ہم نے اس وقت سے شروع کیے ہوئے ہیں جب الیکشن مکمل ہوا تھا۔ آپ کو اپنے اپنے علاقے میں منتخب نمائندے نظر نہیں آئیں گے لیکن پاکستان عوامی قوت پارٹی کے نمائندے ضرور نظر آئیں گے جو آپ کی گلیاں۔ نالیاں۔ سیوریج۔ بورنگ ۔ٹیوب ویل۔ دستکاری سکول۔ صحت۔ ای کامرس۔ روزگار اور اس طرح کے دیگر فلاحی کاموں کو انجام دیتے نظر آئیں گے جو ہمارا پارٹی منشور بیانیہ اور ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔ اس موقع پر نمائندہ وفد نے پارٹی چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی کاوشوں کو سراہا اور پارٹی کے منشور کو پاکستان میں اب تک پیش کیے جانے والے سیاسی جماعتوں کے منشور سے بہتر قرار دیا۔

Comments (0)
Add Comment