اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پولیسنگ تفتیشی و قانونی امور شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے سیف سٹی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق جاری منصوبوں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ ایس ایس پی سیف سٹی شہزادہ عمر عباس اور ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس نے آئی جی اسلام آباد کو سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، پولیسنگ کے نظام میں بہتری اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.آئی جی اسلام آباد نے جاری اقدامات اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو نئے اہداف اور ذمہ داریاں تفویض کیں اور ہدایت کی کہ تمام ٹاسکس مقررہ مدت میں مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور عملی نتائج یقینی بنانے پر بھی زور دیا اے آئی جی انوسٹی گیشنز/کمپلینٹس عنایت علی شاہ اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم نے تفتیشی و قانونی امور زیرِ التوا مقدمات اور شہریوں کی شکایات کے ازالے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ زیرِ التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں تفتیش کا معیار بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو فوری و مؤثر ریلیف فراہم کیا جائے. سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، معیاری و پیشہ ورانہ تفتیش مضبوط رابطہ کاری اور بروقت پولیس رسپانس کے ذریعے پولیسنگ کا معیار مزید بہتر بنایا جائے۔ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور شفاف و معیاری پولیس خدمات کی فراہمی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے افسران کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ جرائم کی مؤثر روک تھام اور قانون کی بالادستی کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی آئی جی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید، مؤثر اور عوام دوست پولیسنگ سے ہم آہنگ کرنے کا عمل مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر فوری شفاف اور باوقار پولیس خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے