فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نوجوانوں کو تعلیم، ہنرمندی اور حقائق پر مبنی تجزیے اپنانے پر زور

راولپنڈی ( پی پی اے) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ بزنس سکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی منظرنامے اور امن، استحکام و خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنرمندی، کاروباری سرگرمیوں اور حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ غیر یقینی اور پُرآشوب عالمی ماحول میں بامعنی کردار ادا کر سکیں۔ ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے پاکستان میں اپنے خوشگوار تجربات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا اور ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کی تعریف کی۔

Comments (0)
Add Comment