قومی اسمبلی میں سانحہ پمز کے جاں بحق بچوں کے لیے فاتحہ خوانی، ارکان کا اظہار افسوس

اسلام آباد ( پی پی اے) قومی اسمبلی میں سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کے لیے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ شازیہ مری نے ایوان میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ پمز میں جاں بحق بچوں کے لیے فاتحہ خوانی کروائی جائے۔ ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے سانحہ پمز میں جاں بحق بچوں کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔

Comments (0)
Add Comment