نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تربیت اے ایس پیز کا سکیورٹی آفس دورہ

اسلام آباد (پی پی اے) نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اے ایس پیز نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سکیورٹی آفس کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں انہیں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی نظام ذمہ داریوں اور عملی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈی آئی جی سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق نے زیرِ تربیت افسران کو سکیورٹی ڈویژن کے مرکزی کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا انہوں نے بالخصوص وی وی آئی پیز اور وی آئی پیز کی سکیورٹی، سکیورٹی پلاننگ، رسک اسیسمنٹ اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات سمیت دیگر اہم امور پر روشنی ڈالی ڈی آئی جی سکیورٹی نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات، غیر ملکی وفود سفارتی مشنز اور دیگر اہم تنصیبات کی سکیورٹی کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی اختیار کی جاتی ہے بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تکنیک پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر رابطہ کاری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے دورے کے دوران زیرِ تربیت افسران کو سکیورٹی ڈیوٹی کی منصوبہ بندی مختلف سکیورٹی انتظامات کمانڈ اینڈ کنٹرول متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا. زیرِ تربیت اے ایس پیز نے اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی نظام اور پیشہ ورانہ طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا دورے کا مقصد افسران کو عملی پولیسنگ اور سکیورٹی مینجمنٹ کے حوالے سے پیشہ ورانہ معلومات اور عملی تجربہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ مستقبل میں اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں

Comments (0)
Add Comment