اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں اسلام آباد پولیس کی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں سال 2026 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پراپرٹی جرائم میں 27 فیصد کمی جبکہ 1,499 کم واقعات رپورٹ ہوئے پولیس کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے قتل کے تمام مقدمات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اہم مقدمات میں گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ایچ نائن ٹرپل مرڈر کیس، تاجر عامر اعوان قتل کیس، سردار فہیم قتل کیس اور الفلاح بینک ڈکیتی کیس شامل ہیں جرائم کی روک تھام کے لیے سی ٹی ڈی، اینٹی رائٹ یونٹ سیف سٹی اسپیشل برانچ کیپیٹل پٹرول یونٹ اور خصوصی سکیورٹی فورسز کو جدید وسائل فراہم کیے گئے مارگلہ ٹریل پٹرول یونٹ کے نائن یونٹ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پولیس اسٹیشن آن ویلز سمیت متعدد نئے اقدامات بھی متعارف کرائے گئے انسدادِ منشیات مہم کے دوران 1,144 ملزمان گرفتار، جبکہ جرائم کے خلاف کارروائیوں میں 14,645 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم میں 1,592 ملزمان گرفتار ہوئے پولیس نے خواتین کے لیے آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن آئی جی پی شکایات سیل اور ہیلپ لائن 1715 کو فعال کیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا.اسلام آباد پولیس نے بین الاقوامی کانفرنسز، ملکی و غیر ملکی وفود وی وی آئی پی موومنٹس احتجاجی مظاہروں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاسوں سمیت اہم مواقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی پولیس کے مطابق اصلاحاتی اقدامات سے شہریوں کے تحفظ جرائم کی روک تھام اور عوامی خدمت کے نظام میں بہتری آئی ہے