صدر مملکت کی ترک ہم منصب اور عوام کو یومِ فتح پر مبارکباد

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ فتح کے موقع پر ترک ہم منصب رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے اتوار کو ایکس پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخ، ایمان اور باہمی تعاون کے گہرے رشتوں پر مبنی منفرد اور پائیدار تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 اگست 1922 کی عظیم فتح ترکیہ کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ در مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے۔صدر مملکت نے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کے لیے مسلسل امن، خوشحالی اور کامیابی کی دعا بھی کی۔

Comments (0)
Add Comment