یوسف رضا گیلانی کمبوڈیا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے وطن واپسی پر یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد ( پی پی اے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کمبوڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے اتوار کو جاری اعلامیے کے مطابق وطن واپسی پر سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی تک سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی آئینی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment