اسلام آباد ( پی پی اے) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران اور جوان بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بارش کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں بعض سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث ٹریفک افسران متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے میں مصروف ہیں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور سہولت پولیس کی اولین ترجیح ہے