راولپنڈی(پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے راولپنڈی شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران آپریشن ٹیموں کے ہمراہ شہر میں متحرک رہتے ہوئے نالہ لئی کا دورہ کیا اور بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار مینیجر فلیٹ توقیر خان اور دیگر آپریشنل سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا رانا ساجد صفدر نے متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے اور نشیبی علاقوں میں صفائی نکاسی آب اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تمام فیلڈ ٹیمیں مستعدی اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیا انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں جبکہ ستھرا پنجاب کے ورکرز بھی مشکل حالات میں مکمل الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کی خدمت میں مصروف ہیں ایم ڈی نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز بارش کے دوران نشیبی علاقوں سمیت پورے شہر میں صفائی ڈرین ڈی سلٹنگ اور ویسٹ لفٹنگ کے کام میں مصروف ہیں مختلف علاقوں میں چوک نالیوں کو کھولا جا رہا ہے تاکہ پانی کی نکاسی کا عمل بلاتعطل جاری رہے اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران صفائی آپریشن پانی کی نکاسی ڈرین ڈی سلٹنگ ویسٹ لفٹنگ چوک نالیوں کی صفائی اور سڑکوں و نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی سمیت تمام ضروری اقدامات بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے ستھرا پنجاب کی فیلڈ ٹیمیں صورتحال معمول پر آنے تک مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی.