لوئی ڈریفس کمپنی نے ملتان میں اناج ذخیرہ کرنے کی سہولت کا افتتاح کردیا

ملتان (پی پی اے) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے بدھ کو ملتان میں اناج ذخیرہ کرنے کی سہولت کا افتتاح کردیا عالمی زرعی اجناس پراسیسنگ کمپنی لوئی ڈریفس کمپنی ایل ڈی سی کی جانب سے قائم کی گئی اس سہولت سے جنوبی پنجاب میں تقریباً 40 ہزار میٹرک ٹن اناج ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہوگا افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایل ڈی سی کے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہ روبنز مارکیز نے کہا کہ پاکستان اناج کے حوالے سے ایک اہم مارکیٹ اور جنوبی ایشیا میں کمپنی کیلئے اہم ملک ہے جہاں بڑھتی ہوئی آبادی اور معیشت مضبوط اور باہم مربوط زرعی سپلائی چینز اور تجارتی روابط پر انحصار کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ سرمایہ کاری مقامی مارکیٹ میں کمپنی کی موجودگی کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بنائے گی۔ یہ سرمایہ کاری بنیادی اجناس کی تجارت سے متعلق صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی ایل ڈی سی کی عالمی حکمت عملی سے بھی ہم آہنگ ہے. پاکستان میں ایل ڈی سی کے کنٹری ہیڈ محمد دانیال نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط زرعی بنیاد اور اناج کی بڑھتی ہوئی طلب کمپنی کے کاروبار کیلئے نئے مواقع پیدا کررہی ہے لاجسٹکس کے شعبے میں سرمایہ کاری سے سپلائرز اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے، سپلائی چین کو زیادہ مؤثر اور مضبوط بنانے میں مدد ملے گی جبکہ پاکستان کے اناج کے شعبے کی ترقی اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاونت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی بڑی زرعی منڈیوں میں شامل ہے اور گندم پیدا کرنے اور استعمال کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے. 2010 میں پاکستان میں قیام کے بعد سے ایل ڈی سی نے ملک میں کپاس اناج تیل دار بیج دالوں چاول اور چینی کی منڈیوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے

Comments (0)
Add Comment