ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجرکاری اور درختوں کا تحفظ ناگزیر ہے، چوہدری محمد شریف

سیالکوٹ ( پی پی اے) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری محمد شریف گھمن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور آنے والی نسلوں کو صاف و صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کو صاف رکھنے، فضائی آلودگی کم کرنے اور درجہ حرارت میں اعتدال برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے شجرکاری کو محض ایک مہم کے بجائے مستقل سماجی ذمہ داری کے طور پر اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ معاشرے کے مختلف طبقات میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ چوہدری محمد شریف گھمن نے شرکا پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور اردگرد کے علاقوں میں پودے لگانے کے ساتھ ان کی باقاعدہ دیکھ بھال بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحول صحت مند معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، جس کے حصول کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ شہریوں، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہری ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نئے درخت لگانے کے ساتھ موجودہ درختوں کی حفاظت بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور سرسبز ماحول صحت مند معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، جس کے حصول کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ شہریوں، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہری ماحولیاتی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نئے درخت لگانے کے ساتھ موجودہ درختوں کی حفاظت بھی کریں

Comments (0)
Add Comment