سپریم کورٹ: دعوے میں طلب نہ کیا گیا ریلیف عدالت نہیں دے سکتی، اپیلٹ کورٹ نیا کیس نہیں بنا سکتی

اسلام آباد ( پی پی اے) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی فریق کو ایسا ریلیف نہیں دیا جا سکتا جو دعوے میں واضح طور پر طلب ہی نہ کیا گیا ہو، جبکہ اپیلٹ کورٹ مکمل انصاف کے لیے حکم، فیصلے یا ڈگری میں ترمیم کر سکتی ہے تاہم نیا کیس یا سببِ دعویٰ تشکیل نہیں دے سکتی جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میسرز کریسنٹ سپننگ ملز لمیٹڈ کی لاہور ہائیکورٹ کے 7 فروری 2019 کے فیصلے کے خلاف دائر سول پٹیشن پر فیصلہ سنایا تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سول مقدمات میں عمومی اصول کے تحت عدالت دعوے میں واضح طور پر طلب کیے گئے ریلیف سے تجاوز نہیں کر سکتی محض یہ عمومی استدعا کہ عدالت مناسب سمجھے تو کوئی اور ریلیف دے سکتی ہے، ایسے ریلیف کی بنیاد نہیں بن سکتی جو دعوے میں واضح طور پر طلب نہ کیا گیا ہو البتہ ریکارڈ پر موجود حقائق اور شواہد سے مکمل طور پر ہم آہنگ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ اپیلٹ کورٹ ضابطہ دیوانی کے آرڈر 41 رول 33 کے تحت مکمل انصاف کے لیے ڈگری میں ترمیم یا ضروری تبدیلی کر سکتی ہے، مگر اس اختیار کے ذریعے نیا کیس تشکیل نہیں دیا جا سکتا مقدمے کے مطابق سٹی بینک نے 1995 میں کریسنٹ سپننگ ملز کے خلاف تقریباً 7 کروڑ 62 لاکھ روپے کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا۔ بینکنگ کورٹ نے 15 اکتوبر 1999 کو رقم کی ڈگری جاری کی تاہم مارک اپ یا لیکویڈیٹڈ ڈیمیجز کا دعویٰ منظور نہیں کیا۔ بعد ازاں ضابطہ دیوانی کی دفعہ 152 کے تحت درخواست پر ڈگری میں مقدمہ دائر ہونے سے رقم کی ادائیگی تک مارک اپ شامل کر دیا گیا جسے لاہور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اصل دعوے میں مقدمہ دائر ہونے سے وصولی تک مارک اپ کا مطالبہ موجود نہیں تھا، اس لیے اسے دفعہ 152 کے تحت ڈگری میں شامل نہیں کیا جا سکتا عدالت نے سول پٹیشن منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا اور واضح کیا کہ 1997 کے بینکنگ قانون کے تحت منتقل مقدمات میں کارروائی سابقہ مرحلے سے جاری رہتی ہے، تاہم منتقلی سے فریقین کے بنیادی حقوق یا دعوے کی نوعیت تبدیل نہیں ہوتی۔
فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا

Comments (0)
Add Comment