ریاض (پی پی اے)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے نیشنل ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ابراہیم نیاز سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرام کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جدت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا فریقین نے مصنوعی ذہانت اسپیس ٹیک بائیوٹیک فن ٹیک ایگری ٹیک اور ایڈ ٹیک سمیت اہم اور تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی