روڈ سیفٹی سیمینار اور مفت ہیلمٹ تقسیم نیسلے پاکستان لمیٹڈ کبیر والا

کبیر والا (پی پی اے) روڈ سیفٹی کے فروغ، ٹریفک قوانین کی پابندی اور شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کبیر والا میں ایک خصوصی روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار میں نیسلے پاکستان کے جنرل منیجر مسٹر بلال سیال، انجینئر مسٹر فہد فاروقی، ڈرائیورز، ملازمین اور دیگر اسٹاف ممبران سمیت تقریباً 150 افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر SP/SC محمد کاشف رحیم، سیکٹر کمانڈر/بیٹ-18 خانیوال DSP راؤ محمد اقبال، سیکٹر آپریشنل آفیسر ملتان خالد قریشی، موبائل ایجوکیشن آفیسر سیکٹر ٹو ملتان عامر شہزاد اور ایڈمن آفیسر ملک سلیم ضیا نے شرکاء کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے اپنے لیکچرز میں محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پابندی، مناسب رفتار، دورانِ سفر احتیاط، سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ سڑک پر معمولی سی غفلت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے ہر ڈرائیور کو ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانی چاہیے۔خصوصاً ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (HTV) ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں، اوور ٹیکنگ کے دوران خصوصی احتیاط کریں اور تھکن یا نیند کی حالت میں ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں۔
مقررین نے کہا کہ روڈ سیفٹی صرف موٹر وے پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر ڈرائیور، مسافر اور شہری کا مشترکہ فرض ہے۔ اگر ہم ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور دوسروں کی زندگیوں کا بھی خیال رکھیں تو بہت سے قیمتی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔سیمینار کے دوران شرکاء نے انتہائی دلچسپی اور توجہ کے ساتھ روڈ سیفٹی لیکچرز سنے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کا شعور اجاگر کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے تاکہ شہریوں میں ہیلمٹ کے باقاعدہ استعمال کا شعور مزید اجاگر کیا جا سکے اور موٹر سائیکل حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ نیسلے پاکستان کی سینئر مینجمنٹ نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیمینار کو ایک معلوماتی، تعلیمی اور انتہائی مؤثر اقدام قرار دیا۔روڈ سیفٹی — محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔ احتیاط کریں، ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ہیلمٹ پہنیں اور اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنائیں

Comments (0)
Add Comment