پانی کی سطح بلند، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے راول ڈیم میں پانی 1751.40 فٹ تک پہنچ گیا، کورنگ نالہ میں بہاؤ بڑھنے کا امکان

اسلام آباد (پی پی اے) پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.40 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھولنے کے نتیجے میں کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور اس پر بنے عارضی پل عبور کرنے سے گریز کریں۔

Comments (0)
Add Comment