گورنر خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ودہولڈنگ سیلز ٹیکس پر اجلاس سرکاری خریداری پر سیلز ٹیکس کٹوتی کے قانونی و مالیاتی امور کا جائزہ، کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

پشاور۔ ( پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت جمعہ کو سرکاری محکموں کی جانب سے اشیاء کی خریداری پر ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کی کٹوتی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔گورنر ہاؤس پشاور کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، کیپرا، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، ایف بی آر، اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری محکموں کی جانب سے اشیاء کی خریداری پر وفاقی ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ٹیکس کٹوتی سے متعلق قانونی و مالیاتی امور، موجودہ طریقہ کار اور درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملات آئین و قانون کے مطابق چلائے جانے چاہئیں اور باقی صوبوں کے تناظر میں اس معاملے کو حل کرنا ہوگا۔انہوں نے ایف بی آر اور محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے اور ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کا معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی

Comments (0)
Add Comment