اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام ڈی آئی جیز اے آئی جیز ایس ایس پیز چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی کانفرنس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی امن و امان کی صورتحال قانون کی عملداری شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سکیورٹی انتظامات جرائم کی روک تھام اور پبلک سروس ڈلیوری سمیت مختلف اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا مختلف شعبہ جات اور فیلڈ یونٹس کی کارکردگی جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی صورتحال سے متعلق افسران نے رپورٹس پیش کیں جبکہ موجودہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پولیسنگ کا معیار مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے افسران کو امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مربوط آپریشنل حکمت عملی اختیار کرنے فیلڈ میں پولیس کی موجودگی اور نگرانی مزید مؤثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی انہوں نے حساس اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے، سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ تمام افسران کو اپنے علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری و مؤثر ردعمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی سید علی ناصر رضوی نے پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ پولیس خدمات تک آسان رسائی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی و پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں محفوظ و پُرامن ماحول فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے