اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش، ضلعی انتظامیہ الرٹ

اسلام آباد ( پی پی اے) اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے افسران اور متعلقہ عملے کو مکمل طور پر الرٹ رکھتے ہوئے نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کی مسلسل نگرانی شروع کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں جبکہ نالوں کی بھی مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پانی جمع ہونے والے مقامات پر سینیٹیشن سٹاف کی جانب سے نکاسی آب کا آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے ذریعے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے

Comments (0)
Add Comment