لاہور ( پی پی اے) وائلڈ لائف رینجرز جہلم نے مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2 زندہ پینگولن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینج سالٹ رینج سید علی عثمان بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینج جہلم ارشد ناز نے کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کی تلاشی لی، جس کے دوران 2 زندہ پینگولن برآمد ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے کیس کمپاؤنڈ کی صورت میں 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور کیس نمٹا دیا گیا، جبکہ ریسکیو کیے گئے دونوں پینگولن کو آزاد کردیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ انڈین پینگولن نایاب جنگلی ممالیہ جانور ہے جسے آنٹ ایٹر اور مقامی زبان میں سلاہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بے ضرر جانور زمین اور درختوں سے دیمک اور دیگر کیڑے مکوڑے کھا کر ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے.