سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کمی

اسلام آباد( پی پی اے) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 875 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 430 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کمی سے 7 ہزار 98 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 54 روپے کمی سے 6 ہزار 85 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 0.63 ڈالر کمی کے بعد 66.19 ڈالر ہوگئی۔

Comments (0)
Add Comment