صحت میڈیکل سنٹر نئی آبادی بہارہ کہو کا افتتاح

اسلام آباد (پی پی اے) صحت میڈیکل سنٹر نئی آبادی بہارہ کہو کا افتتاح چیئرمین کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار اور ڈائریکٹر جنرل کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر انور چودھری، ڈاکٹر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر فرنچائز اینڈ انویسٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن میڈم نجمہ انور، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نئی آبادی ویلفیئر مینجمنٹ کے عہدیداران، ریڈیو پاکستان کی لیبر لیڈرشپ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید انتظار نے کہا کہ اللہ کے سب سے زیادہ قریب وہ ہے جو دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو۔ بڑا کام وہ نہیں جس میں پیسے زیادہ آئیں بلکہ بڑا کام وہ ہے جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ صحت میڈیکل سنٹر اہلیان نئی آبادی اور بہارہ کہو کو سستے اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔
ڈائریکٹر جنرل کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ ڈاکٹر احمد نے لندن سے طبی تعلیم اور تجربہ حاصل کرنے کے بعد غریب عوام کی خدمت کے لیے نئی آبادی بہارہ کہو میں صحت میڈیکل سنٹر کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ محنت اور ایمانداری سے صحت کے اس مرکز کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا سکتا ہے اس موقع پر سابق ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راولپنڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کریئر فرنچائز اینڈ انویسٹمنٹ راولپنڈی ڈویژن میڈم نجمہ نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں خدمت خلق کا جذبہ پیدا کیا گیا ہے۔ صحت میڈیکل سنٹر میں ایک ہفتے تک مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی جائیں گی خطبہ صدارت میں ڈاکٹر احمد چودھری نے کہا کہ انہوں نے نئی آبادی میں بچپن گزارا اور انگلینڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے جذبے سے واپس آئے ہیں۔ کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی قیادت نے صحت میڈیکل سنٹر نئی آبادی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائ تقریب کے اختتام پر صحت میڈیکل سنٹر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا

Comments (0)
Add Comment