اسلام آباد (پی پی اے) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 88 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد و اخراج 28 ہزار 400 کیوسک جبکہ خیرآباد پل پر آمد و اخراج 2 لاکھ 24 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 57 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں میں جناح بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 24 ہزار 900 اور اخراج 3 لاکھ 16 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 200 اور اخراج 2 لاکھ 81 ہزار 300 کیوسک، تونسہ بیراج پر آمد 2 لاکھ 53 ہزار 500 اور اخراج 2 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 200 اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 800 کیوسک، سکھر بیراج میں آمد ایک لاکھ 21 ہزار 100 اور اخراج 68 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں آمد ایک لاکھ 45 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 2 ہزار 900 کیوسک، تریموں بیراج میں آمد 33 ہزار 300 اور اخراج 22 ہزار 200 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں آمد 26 ہزار 200 اور اخراج 12 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور انتہائی ذخیرہ کرنے کی سطح 1550 فٹ ہے، جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا میں پانی کی موجودہ سطح 1221.75 فٹ، کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ اور انتہائی ذخیرہ کرنے کی سطح 1242 فٹ ہے، جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.711 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور انتہائی ذخیرہ کرنے کی سطح 649 فٹ ہے، جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔