وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی ملک اشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

چنیوٹ ( پی پی اے) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ میاں قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے نائب صدر ملک اشرف کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما یونس چوہان، سید شبیر شاہ، ڈاکٹر فیاض، بابا بشیر احمد انجم پہلوان، ملک ناصر احمد، چوہدری مشرف، ملک زین سمیت سیاسی، سماجی اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر میاں قیصر احمد شیخ نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments (0)
Add Comment