گوجر خان میں ستھرا پنجاب کی صفائی اور انسدادِ سموگ آگاہی مہم

راولپنڈی (پی پی اے) ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم نے گوجر خان میں صفائی اور انسدادِ سموگ آگاہی مہم کے دوران دکانداروں اور شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے اور انہیں سموگ کے اسباب، ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات اور سموگ کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔ شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج کے لیے ستھرا پنجاب ہیلپ لائن 1139 اور ستھرا پنجاب شہری ایپ کے استعمال کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی دی گئی، جبکہ ستھرا پنجاب کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں تاکہ شہری صفائی سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور ان کے فوری حل میں اپنا کردار ادا کر سکیں

Comments (0)
Add Comment