وزیراعظم شہباز شریف کی جسٹس رمدے سے ملاقات، خیریت دریافت

لاہور ( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق سپریم کورٹ جج جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے کی رہائش گاہ پر گئے، ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment