معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ عاصم ظہور کے زیرِ اہتمام کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں معرکۂ حق و شہیدِ وطن کانفرنس کا انعقاد

راولپنڈی(پی پی اے) معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ عاصم ظہور کے زیرِ اہتمام کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں معرکۂ حق و شہیدِ وطن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی کانفرنس میں وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے نئی نسل کو ان کی قربانیوں اور قومی خدمات سے روشناس کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔کانفرنس میں چیئرمین تحریکِ استحکام پاکستان شہزادہ عثمان طاہر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر طلعت شبیر کرنل ریٹائرڈ زاہد ستی نائب صدر پیپلز پارٹی یو ایس اے ڈاکٹر نصرت لغاری نائب صدر پیپلز پارٹی یورپ راجہ طاہر محمود بریگیڈیئر ریٹائرڈ عبید رانجھا میجر ریٹائرڈ سلیم، ڈاکٹر ثنا سلیم، پاسٹر پرویز سہیل رابعہ راحیل حنا منصب خان راجہ ہارون دانیال ملک اسامہ اعظم راجہ جنید دھنیال میجر ریٹائرڈ اکرام دھنیال راجہ فیضان دھنیال جاوید خان بنگش سمیت دیگر معززین نے شرکت کی کانفرنس کے دوران بچوں نے ملی نغموں اور حب الوطنی پر مبنی خوبصورت ٹیبلو پیش کیے جن میں پاک وطن کے دفاع کے لیے شہداء کی لازوال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا بچوں کی پرفارمنس کو شرکاء نے بھرپور سراہا اور اسے نئی نسل میں قومی شعور اور حب الوطنی کے فروغ کی مؤثر کاوش قرار دیا راجہ عاصم ظہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کے محسن اور ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا وطن کے دفاع سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو شہداء کی قربانیوں اور ان کے کردار سے آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلو اس حوالے سے ایک خوبصورت اور قابلِ تحسین کاوش ہیں جو نوجوان نسل میں وطن سے محبت اور قومی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے راجہ عاصم ظہور نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کے لیے قومی یکجہتی اتحاد، بھائی چارے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ملک کا دفاع اور اسے مضبوط و ترقی یافتہ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے دیگر مقررین نے بھی شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل میں حب الوطنی قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ اجاگر کرنے کے لیے ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے کانفرنس کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی پاکستان کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Comments (0)
Add Comment