اسلام آباد(پی پی اے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ڈان نیوز کے سینئر سپورٹس رپورٹر محمد یعقوب کے جواں سال بیٹے ایوب یعقوب کے ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم ایوب یعقوب اسپورٹس بورڈ پنجاب میں بطور سوئمنگ کوچ اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے اور چند روز سے برین ہیمرج کے باعث ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے کہا کہ ایوب یعقوب کے کم عمری میں انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سینئر صحافی محمد یعقوب اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں صدر پی ایچ ایف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ (آمین)