ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی یقینی بنانے کے لیے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے شکایات پیش کیں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔ شہریوں کی جان، مال اور عزتِ نفس کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

Comments (0)
Add Comment