ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے جمعہ کے روز جامع مسجد روڈ اور شاہ نذر پل کی اندرون گلیوں کا دورہ کیا

راولپنڈی(پی پی اے) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے جمعہ کے روز جامع مسجد روڈ اور شاہ نذر پل کی اندرون گلیوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی ورکرز سے ملاقات کی ان کی حاضری اور صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ شہریوں سے بھی براہِ راست گفتگو کرکے صفائی کی صورتحال، مسائل اور تجاویز دریافت کیں،اس موقع پر مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ راولپنڈی عامر یونس نائیک اور مینیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار نے ایم ڈی کو روزانہ کی بنیاد پر جاری زیرو ویسٹ صفائی آپریشن، ورکرز کی حاضری، ویسٹ لفٹنگ، شہری شکایات کے بروقت ازالے اور دیگر آپریشنل امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔علاقہ مکینوں نے ایم ڈی کی جانب سے گلیوں میں جاکر صفائی صورتحال کا جائزہ لینے اور ورکرز و شہریوں سے براہِ راست گفتگو کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معیار میں مزید بہتری کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کا عمل جاری رہنا چاہیے اور شہری شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔رانا ساجد صفدر نے شہریوں کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرے اور زیرو ویسٹ شہر کے قیام کے لیے شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔ شہری روزانہ کی صفائی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر SPA راولپنڈی کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ صفائی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، شہریوں، ائمہ کرام اور صفائی عملے کے باہمی تعاون سے نہ صرف راولپنڈی کو زیرو ویسٹ سٹی بنایا جا سکتا ہے بلکہ انسدادِ سموگ کے اقدامات کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔جمعہ کے روز ایس پی اے راولپنڈی کی کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے شہر کی جامع مساجد میں صفائی اور انسدادِ سموگ آگاہی مہم بھی جاری رہی۔ ٹیم نے نمازیوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور ائمہ کرام سے ملاقاتیں کرکے انہیں صفائی کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔کمیونیکیشن ٹیم نے ائمہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور صاف ستھرا ماحول ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شہری کچرا سڑکوں، گلیوں اور نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں، جبکہ سموگ کے خاتمے کے لیے کچرا جلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ائمہ کرام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطابات میں نمازیوں کو صفائی، مناسب ویسٹ ڈسپوزل اور انسدادِ سموگ کے حوالے سے آگاہی دیں اورایس پی اے راولپنڈی کی صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں

Comments (0)
Add Comment