اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیر نو اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے بعد تھانہ آبپارہ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ تھانہ آبپارہ کی عمارت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس سے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے بہتر ماحول اور شہریوں کو مؤثر، تیز رفتار اور بہتر پولیس خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی,