گڈانی: کشتی الٹ گئی، 3 ماہی گیر جاں بحق

کراچی (پی پی اے) حب کے قریب گڈانی کے سمندر میں کشتی الٹنے سے ڈوب کر 3 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا، کشتی میں سوار 3 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔ابراہیم حیدری کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی تھی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں لاپتہ مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment