آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی یادگارِ شہدا پر حاضری فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔(پی پی اے) نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدائے اسلام آباد پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا آئی جی اسلام آباد نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہدا کی قربانیاں محکمہ پولیس کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ شہدا نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اعلیٰ مثال قائم کی اسلام آباد پولیس شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں فورس کے لیے حوصلے اور عزم کا سرچشمہ ہیں

Comments (0)
Add Comment