اسلام آباد ( پی پی اے) اسلام آباد پولیس میں کمان کی تبدیلی عمل میں آگئی، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے سینئر افسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں نے نئے آئی جی کا استقبال کیا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے چارج سنبھالنے کے بعد اسلام آباد پولیس میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام شہریوں کے تحفظ پولیسنگ کے معیار میں بہتری اور محکمانہ احتساب کے حوالے سے نئی حکمت عملی اختیار کیے جانے کی توقع ہے سابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خدمات کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی کمان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کو سونپی گئی ہے نئے آئی جی کو جرائم کی روک تھام، تھانہ کلچر میں بہتری شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا. ذرائع کے مطابق نئے آئی جی کی جانب سے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، پٹرولنگ کے نظام میں بہتری اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دیے جانے کا امکان ہے اسلام آباد پولیس کے افسران کے مطابق نئی کمان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی تعیناتی کو اسلام آباد پولیس میں انتظامی اور آپریشنل سطح پر اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے