اسلام آباد کو صوبائی درجہ ملنے سے خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے، عمر مغل

اسلام آباد(پی پی اے)پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 48 اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے صدر عمر مغل نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمر مغل نے کہا کہ ترامڑی میں میگا ہسپتال کی تعمیر علاقے کے عوام کی ایک اہم ضرورت ہے جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف ترامڑی بلکہ گرد و نواح کی آبادیوں کو بھی معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسر آئیں گی صحت عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری براہِ راست عوام کے معیارِ زندگی سے جڑی ہوئی ہے اس لیے ایسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 48 کے مختلف علاقوں میں سڑکوں سیوریج.پانی صحت.تعلیم صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے کوشاں ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت معیار اور رفتار کو یقینی بنایا جا رہا ہےعمر مغل نے کہا کہ اسلام آباد کو صوبائی درجہ ملنے سے دارالحکومت میں انتظامی معاشی اور ترقیاتی حوالے سے خوشحالی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں صوبائی حیثیت کے نتیجے میں مقامی ضروریات کے مطابق پالیسی سازی وسائل کی بہتر منصوبہ بندی انتظامی ڈھانچے میں بہتری اور عوامی مسائل کے زیادہ مؤثر اور پائیدار حل کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد صرف ملک کا دارالحکومت نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان ہے۔ اس شہر کو جدید خوبصورت صحت مند اور شہری سہولیات کے اعتبار سے مثالی بنانے کے لیے تمام اداروں منتخب نمائندوں اور سیاسی کارکنوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.

Comments (0)
Add Comment