راولپنڈی (پی پی اے) ستھرا پنجاب راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک ہیں۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر ورکرز نے نشیبی علاقوں اہم شاہراہوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر بارش کے دوران صفائی آپریشن جاری رکھا ڈرینز اور نالیوں سے رکاوٹیں دور کرنے ڈی سلٹنگ اور جمع شدہ ویسٹ اٹھانے کا عمل بھی تیزی سے جاری رہا تاکہ بارش کے پانی کے نکاس میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ایم ڈی ستھرا پنجاب نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور نکاسی آب سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے تمام فیلڈ ٹیمیں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں رانا ساجد صفدر نے کہا کہ متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ بارش کے اثرات سے نمٹنے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے تک ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں مکمل الرٹ رہیں گی اور صفائی و نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا