وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی اے) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال صوبے میں امن و امان ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوام کو درپیش مسائل اور وفاق و صوبے کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے سے متعلق مختلف امور پر وزیراعظم کو آگاہ کیا اور وفاقی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا

Comments (0)
Add Comment