وزیر جنگلات آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس، امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ

مظفرآباد (پی پی اے) وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز آزاد کشمیر وقار احمد نور کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں محکمانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران اور آزاد کشمیر بھر سے مہتممانِ جنگلات نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات چوہدری محمد فرید، ناظمِ اعلیٰ جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد، ناظمِ اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین، ناظم جنگلات میر نصیر، چیف پلاننگ آفیسر جنگلات سید عتیق الرحمان شیرازی، ناظم جنگلات ارتضیٰ قریشی، ناظم جنگلات سید مہظر نقوی، ناظم جنگلات سید مفسر گیلانی، ناظم جنگلات ارشد خان، ناظم جنگلات بلال اعوان سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران وزیر جنگلات وقار احمد نور کو محکمہ جنگلات کے مختلف امور، جاری منصوبوں اور محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر جنگلات نے محکمانہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں

Comments (0)
Add Comment