وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام جاری رکھے گی، وزیراعظم

اسلام آباد( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی وزیراعظم نے یہ بات گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم سے ملاقات کی ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی زور دیا گیا ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے

Comments (0)
Add Comment