پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے ملاقات شہری مسائل پر تبادلہ خیال

دولتالہ (پی پی اے) پریس کلب دولتالہ کے عہدیداران نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دولتالہ شہر کو درپیش اہم شہری مسائل، بنیادی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. پریس کلب دولتالہ کے وفد کی قیادت سید منور نقوی اور رانا ابرار نے کی۔ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو دولتالہ کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین نے وفد کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے مرحلہ وار حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی. ملاقات کے دوران دولتالہ میں صفائی کے نظام، بنیادی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات کے اختتام پر پریس کلب دولتالہ کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی نگرانی میں گوجرخان اور دولتالہ کے عوامی مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری میں نمایاں پیش رفت ہوگی.

Comments (0)
Add Comment