احسن اقبال کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت احسن اقبال کی مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد ( پی پی اے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس کی حرمت و زائرین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔ وفاقی وزیر نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ باہمی مشاورت اور اتحاد کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حل تلاش کیے جائیں

Comments (0)
Add Comment