اسلام آباد آزاد گروپ بلدیاتی انتخابات میں بھر حصہ لےگا۔

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد آزاد گروپ بلدیاتی انتخابات میں بھر حصہ لے گی۔ جس کے امیدوار بحیثیت آزاد امیدوار بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اتریں گے جس کی مرحلہ وار کوارڈیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے۔ جس میں شہری اور دیہاتی علاقوں سے متحرک افراد کو یونین کونسل اور زون وائز کوآرڈینیٹر مقرر کیا جائے گا۔ جو اپنے اپنے علاقوں میں امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔ یہ فیصلے چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نےسیکٹرجی۔ سیون اور جی۔ ایٹ کے رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں کئے۔ اس موقع پر حاجی اسحاق کو جی۔ ایٹ زون کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر مختار کو جی۔ سیون تھری اور افتخار کاظمی کو جی۔ سیون ٹو کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔ جاوید انتظار نے کہا کہ اسلام آباد آزاد گروپ کا انتخابی منشور خدمت خلق ہے۔ اسلام آباد کو منظم ترقیاتی ادارہ بنائیں گے۔ کوآرڈینیٹرز یونین کونسل وائز پانچ پانچ اراکین کا چناؤ کریں گے

Comments (0)
Add Comment