اسلام آباد(پی پی اے)چیئرمین سن گلو انٹرپرائزز، میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد، مدثر فیاض چوہدری نے تاجر رہنما سرفراز مغل کو چیئرمین تنظیمِ مغلیہ مرکز پاکستان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے مدثر فیاض چوہدری نے برادر بلال خان، سردار احسان عباسی، چوہدری بلال نذیر اور عامر رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ سرفراز مغل سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز مغل اپنی قائدانہ صلاحیتوں، فہم و فراست، مثبت سوچ اور متحرک کردار کے ذریعے تنظیمِ مغلیہ مرکز پاکستان کو مزید فعال، مضبوط اور متحد بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کی قیادت میں تنظیم کے پلیٹ فارم سے برادری کی فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی توقع ہے