اسلام اباد(کوہسارایکسپریس) وزیر اعظم ریلیف پٹرول پروگرام پر عملدرآمد، ڈپٹی کمشنر مری کی زیرِ صدارت اہم اجلاس وزیر اعظم ریلیف پٹرول پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس مری میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوام کو پٹرول پر ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں متعلقہ افسران کے علاوہ پٹرول پمپ مالکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعظم ریلیف پٹرول پروگرام کے تحت موٹر سائیکل مالکان، تین پہیوں والی گاڑیوں (رکشوں وغیرہ) کے مالکان اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان ریلیف سے مستفید ہو سکیں گےڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پٹرول ریلیف پروگرام پر عملدرآمد مکمل شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جائے اور اہل شہریوں کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق بروقت ریلیف فراہم کیا جائےانہوں نے پٹرول پمپ مالکان اور متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ریلیف کے ثمرات مستحق عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں