اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا پائیدار ساورن پانڈا بانڈ چین کی دنیا کی دوسری بڑی اور گہری کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کے ساتھ پاک چین دیرینہ تزویراتی تعلقات کے مالیاتی پہلو کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین سالہ بانڈ 2.5 فیصد کی مسابقتی شرح پر جاری کیا گیا، جبکہ موصولہ آرڈرز جاری کردہ حجم سے تین گنا زیادہ رہے۔ بانڈ سے حاصل فنڈز پانی، توانائی اور صحت سمیت ماحول دوست اور سماجی شمولیت کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کے مطابق 1.75 ارب چینی یوآن کے ابتدائی بانڈ کے بعد مجموعی طور پر 7.2 ارب یوآن کے پانڈا بانڈ پروگرام کی منظوری دی گئی ہے اور پاکستان آئندہ بھی ضرورت کے مطابق چینی کیپٹل مارکیٹ سے رجوع کرے گ