چین پاکستان میں جدید لا انفورسمنٹ سینٹر قائم کرے گا، محسن نقوی پاکستان، چین کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر پبلک سکیورٹی گاو چی نے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، انسداد دہشت گردی و منشیات اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور فورسز کو جدید ٹیکنالوجی و آلات کی فراہمی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے تکنیکی و لاجسٹک تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ گاو چی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے سکیورٹی شعبے میں مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments (0)
Add Comment