آئی جی اسلام آباد کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز اور سیف سٹی دورہ

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز اور سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور ٹریفک امن و امان اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور جرائم کے سدباب کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے آئی جی اسلام آباد کو ٹریفک پولیس کی مجموعیع کارکردگی، عملی امور اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سمیت تمام ٹریفک سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جائے اور عوام دوست پولیسنگ کو مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین اور شاہراہوں پر محفوظ سفر سے متعلق آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ ٹریفک کی روانی، شہریوں کی سہولت اور شاہراہوں پر محفوظ سفر اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ٹریفک پولیس افسران و اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران پیشہ ورانہ رویے، نظم و ضبط اور شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں انہوں نے اسلام آباد کے ٹریفک نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال

Comments (0)
Add Comment