فتح جنگ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچہ بازیاب

فتح جنگ (پی پی اے) فتح جنگ سٹی پولیس چوکی کے انچارج وحید احمد نے عملے کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے لاپتا ہونے والے 12 سالہ بچے ایان علی ولد بلال خان کو تلاش کرکے بحفاظت اس کی والدہ کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محلہ چاساں والی ڈھیر کا رہائشی 12 سالہ ایان علی دن تین بجے گھر سے غائب ہوگیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس چوکی کے انچارج وحید احمد نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ بچے کی تلاش شروع کردی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے تلاش کرلیا۔ پولیس نے بچے کو بحفاظت والدہ کے حوالے کردیا۔ بچے کی واپسی پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے سٹی پولیس چوکی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے اور تندہی سے فرائض انجام دیتی رہے گی

Comments (0)
Add Comment