نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد عثمان خان کے والد کی نمازِ جنازہ میں سید ذیشان علی نقوی کی شرکت، تعزیت

اسلام آباد(پی پی اے) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد و نمائندہ خصوصی سماء ٹی وی عثمان خان کے والدِ محترم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی سید ذیشان علی نقوی نے عثمان خان آج نیوز سے وابستہ وحید چوہدری چوہدری وقاص سعید اور ولید چوہدری سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Comments (0)
Add Comment