ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران 22 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (پی پی اے) ٹیلی کام مصنوعات کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 22.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران ٹیلی کام مصنوعات کی درآمدات کا حجم 235 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ جولائی 2025 میں یہ درآمدات 192 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلے میں جولائی 2026 کے دوران ٹیلی کام مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 43 ملین ڈالر، یعنی 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Comments (0)
Add Comment